ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب تراسی میں واقع دکان میں لگ گئی آگ؛لاکھوں مالیت کا نقصان

کنداپور کے قریب تراسی میں واقع دکان میں لگ گئی آگ؛لاکھوں مالیت کا نقصان

Sun, 26 Dec 2021 00:18:13    S.O. News Service

گنگولی 26 ڈسمبر(ایس او نیوز)کنداپور کے قریب تراسی میں واقع ایک ہارڈوئیر دکان میں بھڑکی آگ سے لاکھوں مالیت کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئی۔ واردات سنیچر شام قریب 7:15 بجے گنگولی پولس تھانہ کے قریب مُلّی کٹے میں پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ بینیگا ہارڈ وئیر اینڈ پینٹ نامی دکان کو ہمیشہ کی طرح شام سات بجے بند کرکے دکان مالک سبرایا بلیگا گھر روانہ ہوگیا تھا، قریب سوا سات بجے دکان کے اندر سے دھواں اُٹھتا دکھائی دیا تو قریبی لوگوں نے  فوراً دکان مالک سمیت فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ 

اطلاع ملتے ہی بیندور، کنداپوراور اُڈپی سے چار فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سمیت گنگولی پولس اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے، دکان میں موجود تمام ساز و سامان جل کر خاکستر ہونے کے بعد قریب ڈھائی تین گھنٹوں کے مشقت کے بعد رات قریب ساؑڑھے گیارہ بجے آگ پر قابو پایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دکان میں قریب دیڑھ کروڑ مالیت کا سامان تھا، مگر آگ نے پورا مال جلا کر راکھ میں تبدیل کردیا ہے۔

آگ کیسے لگی تھی اس کی جانکاری فی الحال نہیں مل پائی ہے۔

 


Share: